۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
آیت‌الله حسینی بوشهری

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ (اساتذہ کی انجمن) کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے طلباء کی تعلیمی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: آج طلباء کے سامنے کئی ایک مشکلات ہیں لیکن انہیں اپنے تعلیمی سلسلہ میں سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے چونکہ علم حاصل کرنے کی راہ میں اتار چڑھاؤ آتے ہی ہیں اور ذہن میں رہے کہ کاشف الغطاء بننے کے لیے مشکلات پر قابو پانا ضروری ہے، مشکل ہے پر ناممکن نہیں ہے اور اس کے لیے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ حسینی بوشہری نے دفتر تبلیغات اسلامی میں شعبۂ تحقیقات کے ڈائریکٹر اور ان کے معاونین کے ساتھ ایک ملاقات میں موسوعہ علامہ محمد حسین آل کاشف الغطاء کے فقہی مجموعہ کو ترتیب دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا: میں حجت الاسلام والمسلمین لک زایی کی سرپرستی میں علوم و فرہنگ اسلامی سنٹر کے افراد اور دوسرے دوستوں، محققین اور علماء کے مؤثر اور مفید کاموں پر سب افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس گران بہا فقہی مجموعہ کی رونمائی پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے بزرگ علماء کے آثار کو زندہ رکھنے اور ان کی تصحیح کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئےکہا: اگر آپ جیسے لوگ مل کر کوشش کریں اور ان بزرگان کے آثار کو محققین و مفکرین تک پہنچایا جائے تو یقینا اس کے بہت سے مفید اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا: مستقبل میں آپ کے کام کی قدر کا اس وقت پتا چلے گا جب ان کاموں کو حوالہ جاتی کتابوں کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ بزرگ علماء کی میراث کا احیاء انتہائی باعظمت کام ہے اور ان شاء اللہ آپ لوگوں کی اس سلسلہ میں یہ زحمات خدا کے ہاں حسنہ اور نیک اعمال کے طور پر درج کی جائیں گی۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے طلباء کی علمی سطح کو بہتر بنانے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج طلباء کے سامنے کئی ایک مشکلات ہیں لیکن انہیں اپنے تعلیمی سلسلہ میں سطحی معلومات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے چونکہ علم حاصل کرنے کی راہ میں اتار چڑھاؤ آتے ہی ہیں اور ذہن میں رہے کہ کاشف الغطاء بننے کے لیے مشکلات پر قابو پانا ضروری ہے، مشکل ہے پر ناممکن نہیں ہے اور اس کے لیے بڑی محنت اور بلند ہمتی کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے علامہ محمد حسین آل کاشف الغطاء کے فقہی مجموعے کی تعریف کرتے ہوئے اسے دورِ حاضر کے لئے انتہائی مثبت گردانا اور کہا: بعض اوقات کچھ لوگ ہماری فقہ اور کلام و عقائد پر اشکالات وارد کرتے ہیں لیکن جب اس قسم کےعلمی و ادبی مجموعہ سے ان کا سامنا ہوتا ہے تو تب شیعوں کی علمی عظمت کا ادراک کرتے ہیں۔ الحمد للہ بہت اچھا کام انجام پایا ہے اور میں اس کی قدر دانی کرتا ہوں اور انشاء اللہ یہ خدمات مزید کامیابیوں کے ہمراہ جاری و ساری رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .